Geo News
Geo News

پاکستان
23 ستمبر ، 2014

جانتا ہوں طاہرالقادری کی ڈوریں کہاں سے ہل رہی ہیں، طاہراشرفی

 جانتا ہوں طاہرالقادری کی ڈوریں کہاں سے ہل رہی ہیں، طاہراشرفی

سیالکوٹ ...... پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہراشرفی نے کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ طاہرالقادری کی ڈوریں کہاں سے ہل رہی ہیں، پاکستان میں تبدیلی ناچ گانے اور بیرون ملک کا پیسا لے کر نہیں آئے گی۔سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو کہتے ہیں کہ دھرنے والوں کو ایک سال اور دھر نے پر بیٹھنے دیں کچھ نہیں ہوگا، جیو کے دفاتر پر مسلسل حملوں پر ان کا کہنا تھا کہ جیو کو آزادی اظہار کی سزا مل رہی ہے، اسے کسی صورت قید نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں :