Geo News
Geo News

پاکستان
25 ستمبر ، 2014

حکومت ،پی ٹی آئی، عوامی تحریک کے درمیان ڈیڈلاک شدید ہے:سراج الحق

حکومت ،پی ٹی آئی، عوامی تحریک کے درمیان ڈیڈلاک شدید ہے:سراج الحق

اسلام آباد.......سیاسی جرگے کا اجلاس رحمان ملک کے گھر پر ہوا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ ڈیڈ لاک ہے اور شدید ہے،تاہم مذکرات کے ذریعے ہی معاملے کو حل کیا سکتا ہے۔ حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ دنیا مریخ پر پہنچ گئی اور ہم دھرنوں میں الجھے ہوئے ہیں۔سیاسی جرگے کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، جس میں پی ٹی آئی، پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان معاملات کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔بعد میں میڈیا سے گفت گو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جرگے نے تینوں فریقین کے درمیان کئی ملاقاتیں کروائیں اور پوری کوشش کی کہ کسی طرح ڈیڈ لاک ختم کیا جائے،جرگہ فریقین کو مذکرات کی میز تک لاسکتا ہے لیکن اس معاملے کو حل انہیں خود کرنا ہوگا۔ حاصل بزنجو نے کہا کہ مذاکرات میں اب بھی ڈیڈلاک کی صورتِحال نظر آرہی ہے، حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے لچک کے رویے کی درخواست کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا کہ جرگہ چاہتا ہے کہ جب تک مذکرات جاری ہیںاسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے استعفے قبول نہ کریں۔

مزید خبریں :