25 ستمبر ، 2014
خضدار .......بلوچستان کےعلاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئےگئے۔زلزلہ پیماء مرکز اسلام آباد کے مطابق خضدار میں زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 135کلو میٹر تھی۔زلزلے کےمرکز کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے خضدار شہر میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔