25 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.........عمران خان کےبعد طاہر القادری بھی کنٹینر سے نکل کر عوام میں گھل مل گئے، بدبو سے بچنے کے لیے ناک پر رومال رکھ لیا، دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری نکال لی اور دھکم پیل سے بچنے کے لیے حفاظتی حصار میں آگئے۔دھرنا شروع ہوئے چالیس روز سے زیادہ ہوگئے ہیں ، آج پہلی بار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر قادری کنٹینر سے باہر نکلے اور عوام میں گھل مل گئے لیکن شاہراہ دستور سے اٹھنے والی بدبو کچھ زیادہ ہی تھی،اس لیے ناک پر رومال رکھنا پڑا۔ اسلام آباد کا موسم بھی آج شاید زیادہ گرم تھا،اس لیے دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری کا بھی استعمال کیا۔کئی روز سے کھلے آسمان تلے رہنے والے دھرنے کے شرکا اپنے قائد کو اپنے درمیان پا کر خوش ہوگئےاور طاہرالقادری کے قریب آنے کی کوشش کی،جس کے بعد طاہر قادری کےگرد حفاظتی حصار بھی بنانا پڑا۔