19 اپریل ، 2012
نیویارک … ہالی ووڈ ایکٹریس جولیا رابرٹس نے بھارتی سنیما میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتیں لیکن دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری سے منسلک ہونا ان کی خواہش ہے۔ 2010ء کی فلم ایٹ پرے لو کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارت میں وقت گزارنے والی جولیا رابرٹس کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی شوٹنگ کے دوران ہی بھارت سے محبت ہو گئی تھی جو کہ اب بھی برقرار ہے، اسی سبب وہ بھارت میں رہائش گاہ لینے کا ارادہ رکھتیں ہیں، جہاں وہ فلمی دنیا سے فراغت کے دوران رہنا چاہتی ہیں۔ جولیا رابرٹس کاکہنا ہے کہ وہ بھارتی ثقافت کے ساتھ ساتھ وہاں کی فلم انڈسٹری سے بھی بہت متاثر ہیں اور موقع دیئے جانے پر بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانا چاہیں گی۔