19 اپریل ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…یش راج بینر تلے بننے والی فلم عشق زادے میں اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرنے اور اُس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے پری نیتی چوپڑا نے دولاکھ روپے کی گولیاں چلاڈالیں۔تفصیلات کے مطابق سابقہ مس ورلڈاور اداکار ہ پریانکا چوپڑا کی کزن پری نیتی چوپڑااپنی نئی آنے والی فلم میں ایک ایکشن گرل کے رول میں نظر آرہی ہیں۔اس کردار کو حقیقت سے قریب تر انداز میں عکسبند کروانے کے لئے پرینیتی کو مختلف مناظر میں پستول چلانے کا مظاہرہ کرنا تھاجس کیلئے انہوں نے ایک مہینے تک باقاعدہ تربیت حاصل کی ۔پری نیتی کو بندوقیں چلانے کی تربیت دینے سے فلم میں انکے مناظر عکس بند کروانا پروڈیوسر کو خاصا مہنگاپڑگیا کیونکہ اس پورے شیڈول کے لیے اسلحہ اور گولیاں خریدنے پر اسے کم ازکم دو لاکھ روپے کا خرچہ آگیا ۔رائٹر وہدایتکار حبیب فیصل کی یہ رومانوی فلم 11مئی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں پرینیتی چوپڑا کے مدِ مقابل بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور مرکزی کردارادا کر رہے ہیں۔