Geo News
Geo News

پاکستان
28 ستمبر ، 2014

فاروق اعوان پر حملہ،گاڑی کے مالک کا پتہ نہ چل سکا

فاروق اعوان پر حملہ،گاڑی کے مالک کا پتہ نہ چل سکا

کراچی...... ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہونے کے باعث اس کے مالک کا پتہ نہیں چل سکا،ایئرپورٹ حملے میں ملوث دہشتگردوں کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔ کراچی کی کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور افسران سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے بارے میں کرپشن کی شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی،عید قربان پر اگر کوئی پولیس یاٹریفک پولیس کا اہلکار عوام سے رشوت لے تو اسکی شکایت 15 یا 1915 پر کی جائے،ایس ایس پی فاروق اعوان کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ لگا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر پہلے سے بارود سے بھری گاڑی کھڑی کی گئی اور ان کی ریکی بھی کی گئی تھی ،گاڑی میں بھاری مقدار میں بارودی مواد ہونے کی وجہ سے وہ مکمل تباہ ہوگئی جس سے گاڑی کا چیسس نمبر اور مالک کا پتہ نہیں لگ سکا ہے۔ایئر پورٹ حملے کیس پر ان کا کہنا تھا کہ تمام حملہ آور مارے گئے تاہم ان کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :