Geo News
Geo News

پاکستان
29 ستمبر ، 2014

نواز حکومت کی تاریخ بڑھادی،انتخابات اگلے برس ہونگے،شیخ رشید

نواز حکومت کی تاریخ بڑھادی،انتخابات اگلے برس ہونگے،شیخ رشید

اسلام آباد..........عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک اور پیشگوئی کر دی ، کہتے ہیں عام انتخابات 2015 میں ہوں گے،اسحاق ڈار سے بھی کہہ دیا ہے مشینیں منگو الو اگلا سال الیکشن کا ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی تو استعفے دے چکے ہیں لیکن اتحادی شیخ رشید نے تاحال استعفیٰ نہیں دیا ۔ وہ تحریک انصاف کے ارکان کے برعکس انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کمیٹی کو الیکشن کمیشن کی بریفنگ کے بعد انتخابات کی ساکھ مزید خراب ہوگئی ہے ،3 کروڑ اضافی بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے،غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز کا کوئی حساب کتاب نہیں، انہوں نے جاتے جاتے نئے پیشگوئی بھی کردی ۔

مزید خبریں :