30 ستمبر ، 2014
راولپنڈی.........آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔کھاریاں میں جنرل راحیل شریف نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرکے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں اورکامیابیوں کے باعث پوری دنیا میں عزت کی جاتی ہے،پاک فوج روایتی اورغیرروایتی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ادارے میں فوجی جوانوں کو دہشت گردی سے نمٹنے کی اعلیٰ اورجدید تربیت دی جائے گی۔