24 جنوری ، 2012
پیرس…این جی ٹی…فراری اور بی ایم ڈبلیو کو آ ٹو مو بائل کی دنیا میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔فرانسیسی کمپنی کی تخلیق کر دہ اس چا ر پہیوں والی با ئیک میں فر ا ری کا انجن اور بی ایم ڈبلیو بائیک کے ہینڈل لگا ئے گئے ہیں جس کی بدو لت اس کی قیمت ڈھا ئی لا کھ ڈالر سے بھی زیا دہ ہے ۔650کلوگرام وزنیWazum W8 نامی یہ انوکھی بائیک فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کردی گئی ہے جسے دنیا کی سب مہنگی چا ر پہیوں والی با ئیک ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے۔اٹھارہ انچ کے پہیوں اور 250 ہار س پاورکے انجن کے ساتھ یہ Quad Bike ایک سو پچا س میل فی گھنٹہ کی رفتا ر سے دو ڑ سکتی ہے لیکن چھ سو پچا س کلو گرام وزن کی اس دیو ہیکل بائیک کو انتہائی تیزرفتا ری کی وجہ سے عام سڑک پر نہیں بلکہ صرف ریسنگ ٹریک پر ہی دوڑایا جا سکتا ہے ۔