21 دسمبر ، 2011
راولپنڈی…آئی ایس پی آر نے برطانوی اخبار کی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا نے حکومت گرانے کیلئے عرب ممالک کے دورے کئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا نے معمول کے دورے کئے جو انٹیلی جنس شیئرنگ سے متعلق تھے،جس میں انہوں نے صرف اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی، اور 1سے9مئی تک کسی عرب رہنما سے ملاقات نہیں کی۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ برطانوی اخبار نے13دسمبر کو غلط رپورٹ شائع کی جس پر اخبار کو معافی کیلئے قانونی نوٹس بھجوا دیا۔