دنیا
20 اپریل ، 2012

افغانستان:امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،4 فوجی سوار تھے

افغانستان:امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،4 فوجی سوار تھے

واشنگٹن. . . . افغانستان میں امریکا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں ممکنہ طور پر چار فوجی موجود تھے۔ واشنگٹن میں محکمہ دفاع کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جنوب مغربی افغانستان میں گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر پر سوار چار افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں ابھی واضح نہیں ہے کہ وہ امریکی فوجی تھے یا ان کا تعلق کسی اتحادی ملک سے ہے۔ اتحادی فوج نے حادثے کی جگہ کا گھیراوٴ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ امریکی عہدے دار کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تباہی میں موسم کی خرابی کا دخل ہوسکتا ہے تاہم کسی حملے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

مزید خبریں :