Geo News
Geo News

پاکستان
03 اکتوبر ، 2014

پٹرولیم اورگیس کے حصص کی فروخت کیخلاف حکم امتناع

پشاور...... پشاور ہائیکورٹ نے وفاق کی جانب سے پٹرولیم اورگیس کے حصص کی فروخت کے خلاف حکم امتناعی جاری کرکے اس عمل کوروک دیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ وفاق صوبے کی مشاورت کے بغیرایسا کرنے کا اختیارنہیں رکھتا۔ پشاور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم اور گیس مصنوعات کی نجکاری کے خلاف درخواست کی سماعت دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار خیبر پختونخوا حکومت نے موقف اختیارکیا ہے کہ وفاقی ادارے اوجی ڈی سی ایل اورنجکاری کمیشن صوبے سے مشاورت کیے بغیر گیس اور تیل کے 33 کروڑ حصص بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینج کو فروخت کررہے ہیں، انھیں ایسا کرنے سے روکا جائے، وفاقی حکومت کو امید ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد حصص فروخت کرنے سے آٹھ سو ملین ڈالر مل سکتے ہیں۔

مزید خبریں :