05 اکتوبر ، 2014
ممبئ ........بالی ووڈ کے نامور گلوکار اورکمپوزریو یو ہنی سنگھ کے نئے البم کے پہلے گانے" دیسی کلاکار" کی سپر ہٹ کامیابی کے بعدایک اور نئے گانے " لو ڈوز" کی مکمل ویڈیو بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔"لو ڈوز" نامی اس سونگ کو اپنی آواز میں ریکارڈ کر انے کے ساتھ ساتھ اسے کمپوز اور لکھا بھی یو یو ہنی سنگھ نے ہی ہے جبکہ اس کی ویڈیو میں ڈانسر اور ماڈلنگ کا کام بھی یہ با صلاحیت گلوکارخود ہی کر رہے ہیں ۔اس البم کے پہلے گانے دیسی کلاکار کی ویڈیو میں بالی ووڈہیروئن سو نا کشی سنہا یو یو ہنی کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھی جسے بے حد پسند کیا گیا۔ اس نئے گانے کو بھی یو یو ہنی نے اپنے منفرد انداز سے گایا اور اس میں ریپنگ کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی کیا ہے جوکہ یقیناًدنیا بھر میں مو جود یو یو کے مداحوں کو متاثر کر نے میں کامیاب ہو گیا۔