Geo News
Geo News

دنیا
05 اکتوبر ، 2014

فلسطین میں آج عیدکا دوسرادن، شہدا کی یاد سے غم کے سائے گہرے

فلسطین میں آج عیدکا دوسرادن، شہدا کی یاد سے غم کے سائے گہرے

غزہ...... فلسطین میں آج عیدکا دوسرادن ہے، غزہ میںعید پر دو ہزار شہید فلسطینیوں کی یاد نے غم کے سائے اور بھی گہرے کردیے۔ فلسطین کا علاقہ غزہ کی سرحدی پٹی، جہاں عید تو آگئی ہے لیکن خوشیاں نہیں، ملبے کی صورت عمارتوں کے درودیوار، جلے ہوئے گھر اور اجڑےچمن گواہی دے رہے ہیں کہ دو ماہ تک اسرائیل نے یہاں خون کی ہولی کھیلی ، 2 ہزار ایک سو افراد شہید ہوئے ، ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے۔ عید کے دن شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جارہی ہے، بچے تو بچے ہیں ،غباروں اور جھولوں سے دل بہلا کر عید منار ہے ہیں، غرب اردن کے شہر رملہ میں بھی عید کی خوشیاں ماند رہیں، لوگوں نے عید قربان پر سنت ابراہیمی کی پیروی کی اور ضرورت مندوں میں گوشت تقسیم کیا۔

مزید خبریں :