06 اکتوبر ، 2014
لندن....این جی ٹی....کینوس پر مصوری تو بہت سے فنکار کر تے ہیں لیکن یہ منفرد آ رٹسٹ پا نی پر مصوری کر سکتا ہے ۔ پا نی سے بھری ایک ٹر ے میں یہ مصور اس انداز سے رنگ بکھیر تا ہے کہ یہ خو بصورت فن پاروں کاروپ ڈھا ل لیتے ہیں ۔حیرت انگیز طور یہ رنگ پا نی کی سطح پر ٹھہر ے رہتے ہیں اور یوں پا نی پر نقش قائم رہنے کا دلچسپ منظر دیکھنے میں آ تا ہے۔