07 اکتوبر ، 2014
راولپنڈی........راولپنڈی میں ایئرپورٹ پر غیرملکی خاتون کےسامان سے 26 ہزارڈالربرآمد ہوئے ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق بےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک غیرملکی خاتون کےسامان سے 26ہزار ڈالربرآمد کرلیے ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے،جسے حراست میں لےکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔