دلچسپ و عجیب
20 اپریل ، 2012

چین :تین پہیوں والی چھوٹی الیکٹرک گاڑی کی مقبولیت

چین :تین پہیوں والی چھوٹی الیکٹرک گاڑی کی مقبولیت

بیجنگ…این جی ٹی…بڑھتی آلودگی،مہنگائی اور ٹریفک کا ایک مفید حل پیش کر تے ہوئے چین میں متعارف کرائی گئی تین پہیوں والی چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔ بجلی سے چلنے والی یہ دلکش رنگوں اور ڈیزائن کی حامل گاڑیاں 30کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہیں جن میں صرف ایک ہی فرد کے بیٹھنے کی گنجائش مو جود ہے۔ آلو دہ فضا اور ٹریفک کے شورشرابے سے محفوظ رہنے کیلئے ان میں ایک خود کار نظام والا شفاف شیشہ بھی نصب کیا گیا ہے جس کو چلانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ اس گاڑی کو فی الحال کار کا درجہ نہیں دیا گیاہے۔ بے شمار خصوصیات کی حامل یہ مقبول الیکٹرک گاڑی 6سو سے 15سوڈالر کے درمیان فروخت کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :