08 اکتوبر ، 2014
مکہ مکرمہ.......حج کے موقع پر لاکھوں مسلمانوں نے اس فریضے کو ادا کیا۔ اس موقع پر کئی افراد حرم میں اپنی تصاویر کھینچتے ہوئے بھی دکھائی دئیے۔حج کی عبادت مسلمانوں کے لیے فرض کی گئی۔ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار ضرور حج یا عمرے کے لیے مکہ اور مدینہ ضرور جائے اور مقدس مقامات کی زیارت کرے۔ اس موقع پر کچھ یادگار لمحات ہمیشہ کے لیے تصاویر میں محفوظ کرلئے جاتے ہیں۔ موبائل فونز اور کیمروں کی مدد سے لوگ اہم مقامات کے سامنے تصاویر لیتے ہیں۔ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ایسی تصاویر لینا درست نہیں،لوگ یہاں عبادت کے لیے آتے ہیں اور اسے تفریحی کا ذریعے نہیں بنانا چاہئے۔ کچھ افراد کا یہ خیال ہے کہ یہ موقع زندگی میں ایک بار ہی آتا ہے۔وہ اس موقع کو تصاویر میں اس لیے قید کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے عزیزوں اقارب کوان مقامات کے بارے میں تفصیل سے بتاسکیں۔