Geo News
Geo News

پاکستان
08 اکتوبر ، 2014

دھرنوں کے پیچھے غصہ، اقتدار کا لالچ جیسے جذبے کارفرما ہیں، شہباز

دھرنوں کے پیچھے غصہ، اقتدار کا لالچ جیسے جذبے کارفرما ہیں، شہباز

لاہور..... پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے پیچھے غصہ، اقتدار کا لالچ اور ضد جیسے منفی جذبے کارفرما ہیں۔ لاہورسے جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان ! آپ نے معیشت کا نقصان کر دیا ، ملک پر رحم کریں ۔ ان کا کہناتھاکہ بعض لوگ چور دروازے سے اقتدار میں آ ناچاہتے ہیں لیکن اُن کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔ شہبازشریف نے تمام سیاسی لیڈروں کو دعوت دی کہ آئیں اور مل کر ملک وقوم کی خوشحالی کیلئے کام کریں۔

مزید خبریں :