Geo News
Geo News

پاکستان
09 اکتوبر ، 2014

ملتان: شیخ رشید کے ہوٹل کا گھیراؤ، پتھراؤ، گو عمران گو کے نعرے

ملتان: شیخ رشید کے ہوٹل کا گھیراؤ، پتھراؤ، گو عمران گو کے نعرے

ملتان...... ملتان میں شیخ رشید کی پریس کانفرنس سے پہلے نون لیگ کے کارکنوں نے ہوٹل کا گھیراؤ کرلیا اور پتھراؤ کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے گو عمران گو کے نعرے بھی لگائے۔شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس لیگی کارکنوں کو اپنے ہمراہ لائی تھی۔ نون لیگ کے رہنما بلال بٹ کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کرنے والے نون لیگ کے کارکن نہیں ہیں، احتجاج کرنے کا حق سب کو ہے، شیخ رشید کو برداشت کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :