13 اکتوبر ، 2014
ابو ظبی..........تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔بیٹنگ میں سہیل تنویر اور خود ان کی حرکت بھی ٹھیک نہیں تھی۔ابو ظبی میں پوسٹ میچ کانفرنس میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میچ میں بولرز کی پرفارمنس بہت اچھی رہی۔کپتان نے مزید کہا کہ پہلے سے آخری میچ تک ٹیم نے ایک جیسی ہی غلطیاں دہرائیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹنگ میں سہیل تنویر ہی نہیں بلکہ خود ان کی حرکت بھی ٹھیک نہیں تھی۔قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں بھی اگر آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکتے تو پھرورلڈ کپ کےلیے کیا کہاجا سکتا ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ میں کپتانی مصباح کو کرنا ہے یا انہیں ،فیصلہ ہو جانا چاہیئے،وقت کم رہ گیا ہے۔