پاکستان
20 اپریل ، 2012

طیارہ حادثہ: سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی ڈیسک قائم کردیا

طیارہ حادثہ: سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی ڈیسک قائم کردیا

کراچی … روالپنڈی میں نجی ایئر لائن کے طیارے کو حادثے کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر سول ایو ی ایشن نے ایمرجنسی ڈیسک قائم کردیا ہے، بھوجا ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد میں جانے والے مسافروں کے لواحقین کی بڑی تعداد اپنے پیاروں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے ایئرپورٹ پر جمع ہوگئی۔ سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی ڈیسک قائم کردیا ہے اور مسافروں سے متعلق معلومات کیلئے 99071265، 99071289، 99071065 فون نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ بھوجا ایئرلائن کے طیارے میں سفر کرنے والے افراد کی فہرست بھی ایئرپورٹ پر آویزاں کردی گئی ہے جبکہ مسافروں کے لواحقین میں ایک شخص نے بتایا ہے کہ طیارے کے مسافروں میں ان کابیٹا اور بہو بھی شامل تھیں جن کی شادی صرف 20 دن قبل ہوئی تھی۔

مزید خبریں :