20 اپریل ، 2012
اسلام آباد … راولپنڈی کے قریب بھوجا ایئر لائن کے طیارے کے حادثے کے بعد اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 2 دن کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ مسافر طیارے کے حادثے میں 118 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم طیارے میں عملے کے 9 افراد سمیت 127 افراد سوار تھے۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے اس سے قبل بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو رات 12 بجے تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔