Geo News
Geo News

کھیل
16 اکتوبر ، 2014

پاک آسٹریلیا چار روزہ میچ:آج بولرز کا امتحان ہو گا

پاک آسٹریلیا چار روزہ میچ:آج بولرز کا امتحان ہو گا

شارجہ......آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے کے بیٹسمین تو پاس ہو گئے۔کپتان اسد شفیق نے سنچری بنائی،احمد شہزاد،بابر اعظم اور حارث سہیل نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔آج بولرز کا امتحان ہو گا۔شارجہ کرکٹ گراونڈ میں ہونے چار روزہ میچ کے پہلے دن کی خاص بات کپتان اسد شفیق کی ناقابل شکست سنچری تھی ۔انہوں نے چار چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے108رنز بنائےپھر احمد شہزاد نے 55 ،حارث سہیل نے 43 اور بابر اعظم نے 40رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں.پاکستان اے کا اسکور آٹھ وکٹ پر305رنز رہا۔ O'Keefe نے تین اور پیٹر سڈل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

مزید خبریں :