پاکستان
20 اپریل ، 2012

متاثرہ خاندان کا ایک فرد اسلام آباد جائیگا ،ڈائریکٹرایڈمسٹریشن بھوجا ائیرلائن

 متاثرہ خاندان کا ایک فرد اسلام آباد جائیگا ،ڈائریکٹرایڈمسٹریشن بھوجا ائیرلائن

کراچی… ڈائیریکٹر ایڈمسٹریشن بھوجا ائیر لائن جاوید اسحاق کاکہنا ہے کہ ہرمتاثرہ خاندان کا ایک فرد اسلام آباد جائے گا اور کل صبح سوا سات بجے پہلی پرواز جائیگی،جاں بحق افراد کے نام موجود ہیں اس کے حساب سے بھیجیں گے ۔ڈائریکٹر ایڈمسٹریشن جاوید اسحاق نے طیارے کے متعلق کہا کہ طیارہ بالکل ٹھیک تھا موسم کی خرابی کی وجہ سے گرا، یہ سب اللہ کی طرف سے ہے۔ان کا کہنا تھاکہ میں خود ابھی پرواز سے اتر کر آیا ہوں،میرے پاس معلومات نہیں۔اس سے پیشتر جب جاوید اسحاق کراچی ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس کرنے پہنچے توبدقسمت طیارہ کے غم زدہ لواحقین اس موقع پر مشتعل ہوگئے ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں فوری اسلام آباد بھجوایا جائے۔

مزید خبریں :