کھیل
20 اپریل ، 2012

آئی پی ایل:بنگلور نے پنجاب کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

آئی پی ایل:بنگلور نے پنجاب کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

موہالی،چندی گڑھ…انڈین پریمیئر لیگ میں جمعہ کو ہونے والے واحد میچ میں رائل چیلنجر بنگلور نے کنگز الیون پنجاب کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس بنگلور کے کپتان ڈینیل ویٹوری نے جیت کر پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اور پنجاب کی ٹیم نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 163رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔جس میں ڈیوڈ ہسی 41،اظہر محمود33،شان مارش26اور مندیپ سنگھ 20قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جبکہ بنگلور کی جانب سے میکڈونلڈ اور ظہیر خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بنگلور کی ٹیم نے عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل87اور ابراہم ڈی ویلیئرز 52کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے ہدف کو باآسانی حاصل کرلیا۔دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 131کی بہترین شراکت قائم ہوئی۔بنگلورنے 19.3 اوورز میں پانچ وکٹیں کھوکر 166رنز بناکر میچ جیت لیا۔کرس گیل جنھوں نے اپنی اننگز کے دوران چار بلندوبالا چھکے بھی مارے انھیں مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔پنجاب کی جانب سے پروندر آوانہ نے چار وکٹیں اپنے نام کیں۔یاد رہے کہ یہ میچ جیو سوپر نے موہالی سے براہ راست اپنے ناظرین کے لیے نشر کیا۔

مزید خبریں :