Geo News
Geo News

پاکستان
20 اکتوبر ، 2014

بلدیاتی بل عوام کی امنگوں کیخلاف ہوا تومخالفت کرینگے،خواجہ اظہارالحسن

 بلدیاتی بل عوام کی امنگوں کیخلاف ہوا تومخالفت کرینگے،خواجہ اظہارالحسن

کراچی........متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل عوام کی امنگوں کے خلاف ہوا تومخالفت کی جائے گی،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا مزید کہنا تھا کہ مفاہمت کے نام پرمنافقت پریقین نہیں رکھتے، ہمیں وزارتوں،گاڑیوں اورمراعات کا شوق نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، کراچی میں تمام جماعتیں اپنا شوکرتی ہیں، پیپلزپارٹی نے بھی کیا، پیپلز پارٹی کا کراچی میں جلسہ کرنا کوئی کمال نہیں، لیاری میں کر کے دکھائیں۔

مزید خبریں :