20 اکتوبر ، 2014
کوئٹہ......حکومت بلوچستان نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران کوئٹہ شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق9ویں اور 10ویں محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں دفعہ 144کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل طور پابندی عائد ہو گی۔