پاکستان
21 اپریل ، 2012

ٹانک میں ٹریفک حادثہ، 5پولیس اہلکار زخمی

ٹانک … ٹانک میں دو پولیس گاڑیوں کے درمیان تصادم میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان پولیس کی دو موبائل گاڑیوں کے درمیان ٹانک ڈیرہ روڈ پر مانجھی خیل کے قریب تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی ہونیوالے پویس اہلکاروں کو ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردیاگیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق دو اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں :