21 اپریل ، 2012
اسلام آباد…تاپیگیس پائپ لائن منصوبے کے تحت پاکستان افغانستان کو 49.5سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ٹرانزٹ فیس ادا کرے گا اور اتنی ہی بھارت سے وصول کرے گا۔وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ترکمانستان سے خریدی جانے والی گیس کی قیمت ایران سے سستی ہوگی۔ اس معاہدے کے بعد پاکستان ایران کو معاہدے کے تحت گیس کی قیمت کم کرنے کیلئے کہے گا جس سے پاکستان کو سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔ ترکمانستان سے گیس کی خریدوفروخت کے معاہدے پر دست خط 24 مئی کو اشک آباد میں ہوں گے۔ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ آئندہ تین ماہ کے دوران ملک میں ایل پی جی کے ایک سو، ری فلنگ اسٹیشن قائم ہوجائیں گے جب کہ گیس تقسیم کرنے والی کمپنیز کو نقصانات کم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔