21 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد...... وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے دھرنوںپر مامور پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی تعداد کم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ ریڈ زون میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں پر ڈیوٹی دینےو الے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی تعداد کم کر دی جائے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور ایف سی کی کچھ نفری ریڈ زون میں اہم عمارتوں کی حفاظت پر تعینات رکھی جائے، اضافی نفری کو بیرکس میں رکھا جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر بلایا جا سکے۔