Geo News
Geo News

پاکستان
21 اکتوبر ، 2014

پولیو کیخلاف عوام میں آگاہی،میر پور خاص میں بیل گاڑیوں کی ریلی

 پولیو کیخلاف عوام میں آگاہی،میر پور خاص میں بیل گاڑیوں کی ریلی

میرپورخاص......میرپورخاص میں پولیو کے خلاف عوام میں آگاہی کے لیے بیل گاڑیوں کی منفرد ریلی نکالی گئی۔ پولیو کے خلاف عوام میں شعور و آگہی کے لئے بیل گاڑی ریلی کا اہتمام ایک سماجی تنظیم نے کیا ۔ ریلی اسٹیشن چوک سے شروع ہوکر پریس کلب پر ختم ہوئی۔ بعض مقامات پر ڈھول اور شہنائی سے بھی شرکاء کا استقبال کیا گیا ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ شہریوں میں پولیو کے خطرات سے متعلق معلومات اور آگہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے، لہٰذا شہریوں کو اِس جانب متوجہ کرنے کے لئے بیل گاڑی ریلی کا منفرد انداز اپنایا گیا۔

مزید خبریں :