Geo News
Geo News

پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

ایل او سی پربھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

ایل او سی پربھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

لاہور.......کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد منظورکر لی گئی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، وہ کشمیر میں پانچ لاکھ افراد کو شہید کر چکا ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور بھارتی جارحیت روکنے کیلئےکردار ادا کرے ۔ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

مزید خبریں :