22 اکتوبر ، 2014
لاہور.......وزیر قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کا دھرنا ختم کرنا خوش آئند بات ہے ۔حکومت کو سیاسی عدم استحکام کا سامنا نہیں ۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو دھرنوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ طاہرالقادری کے بعد اب عمران خان بھی دھرنا ختم کرنے کے بارے میں سوچیں گے ان کا دھرنا دو گھنٹے کا میوزیکل شو ہوتا ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ جلسے کرنا جمہوریت کا حصہ ہے۔