23 اکتوبر ، 2014
سانگھڑ .......سانگھڑ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق ٹنڈو آدم کے گاؤں دوران بروہی میں پولیس اہلکار گشت کرررہے تھے۔ اس دوران مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا،لیکن انھوں نے فائرنگ کردی۔ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا۔فائرنگ سے زخمی اور جاں بحق اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔