23 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد...... ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 2010 کے پاک بھارت معاہدے کے تحت ورکنگ باؤنڈری سے 500 میٹر فاصلے تک کوئی تعمیر نہیں ہوگی، بھارت فائرنگ اور گولہ باری کر کے وہاں بنکرز بنانا چاہتا ہے، بھارت کو موثرجواب دے رہے ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے ۔ ملالہ یوسف زئی کو طالبان کی طرف سے دھمکی پر ترجمان کا کہنا تھا ملالہ یوسف زئی ایک پاکستانی ہے، وہ جب چا ہیں پاکستان آ سکتی ہیں۔ تسنیم اسلم نےبتایاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں 26 نومبر کو ہونے والے سارک سربراہ اجلاس میں شمولیت متوقع ہے۔