Geo News
Geo News

صحت و سائنس
23 اکتوبر ، 2014

سندھ اور بلوچستان میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آگئے

کراچی ......سندھ اور بلوچستان میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 220 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان سے 3 نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ دو کیسز کا تعلق کورنگی کراچی اور ایک کا تعلق بلوچستان کے علاقہ ژوب سے ہے، قومی ادارہ صحت کے مطابق تین نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسزکی تعداد220ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :