24 جنوری ، 2012
اسلام آباد… جے یو آئی فے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اپوزیشن نے قبل از وقت الیکشن کا فارمولا تیار کرلیاہے، یہ معقول ہو تو حکومت کو اس کو ماننے پر مجبور کیاجاسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ اپوزیشن معقول فارمولا بنا کر دے گی تو ہی حکومت اسے تسلیم کرے گی ، انہوں نے میمو گیٹ سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ منصوراعجازملک کے اداروں کو لڑانے میں کامیاب رہا ہے، اچھا ہوا کہ وہ پاکستان نہیں آیا، میمو نے سیاسی نظام کو ہلا کر رکھا دیا، یہ ایک پر ہے جس کو پرندہ بنادیاگیا،مولانا فضل الرحمن نے عمران خان سے متعلق سوال پر کہاکہ وہ ایک غیر ضروری عنصر ہیں جو ملک میں جمائما کی تہذیب لانا چاہتے ہیں۔