24 اکتوبر ، 2014
لاہور.........لاہور ہائی کورٹ میں اے آروائی انتظامیہ اور مبشرلقمان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔مبشرلقمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل کی طرف سے ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیا گیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ چینل کے مالک سلمان اقبال ،اینکر مبشر لقمان اور ان کے پروگرام کے پروڈیوسر پرآئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہوگی۔عدالت نے پیمرا کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرمتنازع پروگرام کو عدالت میں دکھانے کا انتظام کیا جائے۔دالت نے کیس پر مزید کارروائی 7نومبرتک ملتوی کردی۔