24 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد .........صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور فوجی قیادت نے باغیوں کے خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ زندہ قومین اپنے اختلافات کے گندے کپڑے سڑکوں پر نہیں دھوتیں،وہ وقت آیا ہے کہ سیاسی عناصر بالغ النظری اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ قوم دھوکا دینے والے بازی گروں کو پہچان کر مسترد کردے۔