Geo News
Geo News

پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

الطاف حسین کا مولانافضل الرحمان کو ٹیلی فون

الطاف حسین کا مولانافضل الرحمان کو ٹیلی فون

لندن..........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمان کو فون کرکے گزشتہ روز کوئٹہ میں ان پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :