24 اکتوبر ، 2014
پشاور...... خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرکی خالی نشست پرانتخاب کے معاملے پرتحریک انصاف تقسیم کا شکار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے ایم پی اے محمود جان خالی نشست کے لئے امیدوارکے طورپرسامنے آئے ہیں جبکہ حکومت نے خالی نشست پرعارف یوسف کونامزد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ایم پی اے محمود جان کے مطابق ان کا حق ہے کہ انھیں ڈپٹی اسپیکر بنایا جائے۔ حکومت کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں کے دوران ناراض گروپ کے تین ایم پی ایزکوعہدوں سے نواز چکی ہے لیکن اس کے باوجود ابھی اوربھی خواہش مند اپنے حق کے حصول کے لئے سرگرم ہیں۔