24 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد....... وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کےخاتمے کیلئےتمام وسائل بروئےکار لائے جارہے ہیں، وزیر اعظم آفس پولیو کے خاتمے کے اقدامات کی نگرانی اور پیش رفت کاجائزہ لےرہاہے۔ اسلام آباد میں انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم ہائوس میں تقریب ہوئی ،وزیر اعظم نواز شریف نےپولیو سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے بھی پلائے۔ اس موقع پرخطاب میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ پولیو جیسے موذی مرض سے نجات کے لئے ملک میں پولیو ایمر جنسی نافذ کی گئی ہے،ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے جامع آگاہی کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔