Geo News
Geo News

پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

حکومت کیلئے قادری، عمران سے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں، سراج الحق

حکومت کیلئے قادری، عمران سے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں، سراج الحق

لاہور...... جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سو دن گزریں یا چھ ماہ ،حکومت کے لیے طاہر القادری اور عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ منصورہ لاہور میں مولانا مودودی کی تصنیف ’خطبات‘ کی ایک سال میں ایک لاکھ کاپیاں شائع ہونے پر تقریب منعقد کی گئی ، سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ طاہر القادری کا جمہوری جدوجہد میں حصہ لینے کا اعلان قابل تعریف ہے، حکومت بڑے پن کا ثبوت دے کر عمران خان کو بھی مذاکرات کی دعوت دے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عالمی ایجنڈے کے تحت پاکستان کے جغرافیہ کو تبدیل کیا جانا ہے،ایک سوال پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ انہیں نواز شریف، عمران خان اور طاہر القادری تینوں کی سیاسی ذہانت نے متاثر کیا ہے۔

مزید خبریں :