26 اکتوبر ، 2014
لاہور....... پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر منظور وٹوکاکہناہے کہ شیخ رشید اعلیٰ قیادت کے خلاف غیر شائستہ زبان استعمال کرنا بند کردیں، ملکی حالات سنجیدہ سیاست اور سنجیدہ سیاست دانوں کے متقاضی ہیں۔ لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے رویہ نا بدلا تو پی پی پی کے کارکن ان سے حساب چکانے باہر نکل آئیں گے۔منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی قیادت کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے،سیاسی مخالفت رواداری اور شائستگی سے بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ شیخ رشید مستقبل میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔