Geo News
Geo News

پاکستان
27 اکتوبر ، 2014

گوادر: سمندری طوفان کے پیش نظر ہائی الرٹ،ماہیگروں پر پابندی

گوادر: سمندری طوفان کے پیش نظر ہائی الرٹ،ماہیگروں پر پابندی

گوادر........ ضلع گوادر میں سمندری طوفان نیلوفر کی آمد کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری ہے،ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالحمید ابڑو نے جیو نیوز سے بات چیت میںکہی، انہوں نے بتایا کہ گوادر اور صوبے کے ساحلی علاقوں میں بدھ سے جمعہ تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،جس کیلئے ماہی گیروں کو کھلے سمندروں میں جانے سے روک دیا گیا اورگوادر اور ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ،ڈی سی گوادر نے کہاکہ ضلع کے تمام افیسران کی چھٹیان منسوخ کردی گئی ہیں اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہیوی مشنیری کو تیار رکھنے کی ہدایت کردی دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نور جوگیزئی کا کہنا ہے کہ صوبے کے ساحلی علاقوں میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر گوادر میں ضلعی پی ڈی ایم اے کو ضروری اشیا کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اور تمام تر انتظامات کرلئےگئے ہیں ۔

مزید خبریں :