Geo News
Geo News

پاکستان
28 اکتوبر ، 2014

تمام آلات بند بھی کر دیں،نئے ڈیجیٹل میٹرزچلتےرہتے ہیں، صارفین

تمام آلات بند بھی کر دیں،نئے ڈیجیٹل میٹرزچلتےرہتے ہیں، صارفین

لاہور .......ایک تومہنگی بجلی، اوپر سےمیٹرتیز۔صارفین کہتےہیں کہ تمام آلات بند بھی کر دیں،نئے ڈیجیٹل میٹرزچلتےہی رہتےہیں،دوسری طرف میٹر تیارکرنے والی کمپنی اور لیسکوحکام اس الزام کوماننےکوتیارنہیں، وزیر اعظم انسپکشن ٹیم نےمعاملےکی تحقیقات شروع کر دیں ،صارفین مہنگی بجلی کےبعد نئےڈیجیٹل میٹرزسےبھی ڈرنےلگے،کہتے ہیں، جس گھر میں یہ میٹر لگ جائے، اس کا بل کئی گنا بڑھ جاتا ہے، جان بوجھ کر تیز میٹر لگا کر ریونیو بڑھایا جارہا ہے ،بجلی استعمال نہ بھی ہو، میٹر چلتا رہتا ہے ۔ مقامی میٹر کمپنی کے مالک اور ماہر انجینئر میاں سلطان محمود کا کہنا ہے کہ ڈیجٹیل میٹر 30 فی صد تیز ہونے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے ،دراصل صارفین سستی غیر معیاری الیکٹرانکس اور لوکوالٹی یو پی ایس کے استعمال سے بجلی کا ضیاع کرتے ہیں اور بجلی کی قیمت بھی کئی گنا بڑھ چکی ، لیکن سارا الزام میٹروں پر ڈالا جارہا ہے۔ لیسکو سربراہ راؤضمیر کہتے ہیں کہ وزیراعظم انسپکشن ٹیم کو خط لکھ دیا، میٹر 30 فی صد تیز نہیں یہ پراپیگنڈہ ہے،صارف کسی بھی لیبارٹری سے اپنا میٹر چیک کرا سکتا ہے۔وزیر اعظم انسپکشن ٹیم جلد تمام ڈسکوز اور میٹر کمپنیوں کا دورہ کرکے میٹروں کی جانچ پڑتال کرے گی ۔ماہرین اور محکمے کی رائے اپنی جگہ درست ہو گی تاہم صارفین اس سے متفق نظرنہیں آتے، ان کے اطمینان کے لئے ضروری ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی لائی جائے۔

مزید خبریں :