22 اپریل ، 2012
کراچی ... اسلام آباد طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 42 افراد کی میتیں کراچی پہنچا دی گئی ہیں۔کراچی سے اساام آباد جانے والے بھوجا ائیر لائن کی پرواز 213 کے حادثہ میں جاں بحق 127 افراد میں سے مزید 8 افراد کی میتیں نجی فضائی کمپنی ائیر بلو کی پرواز ای ڈی 205 کے ذریعے کراچی پہنچائی گئیں۔ میتوں کو ورثہ کے حوالگی کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ 8 میں سے دو افرادکی میتوں کو آبائی علاقے خیر پور روانہ کر دیا گیا۔ اس سے قبل پی آئی اے کی تین جبکہ بھوجا ائیرلائن کی ایک پرواز کے ذریعے 34 افراد کی میتیں کراچی پہنچائی جا چکی ہیں۔