Geo News
Geo News

پاکستان
29 اکتوبر ، 2014

لاہور میں عاشورہ پر تین دن کیلئے ڈبل سواری پرپابندی عائد

لاہور میں عاشورہ پر تین دن کیلئے ڈبل سواری پرپابندی عائد

لاہور........لاہورمیں آٹھویں،نویں اوردسویں محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائدکر دی گئی ہے۔ پولیس نے اِن ایام میں موبائل فون سروس بند رکھنےکی بھی سفارش کی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کےمطابق لاہورمیں 8ویں، نویں اور 10ویں محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائدکر دی گئی ہے۔انہوں نےبتایاکہ ان تینوں ایام میں موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کےلئے محکمہ داخلہ کوخط لکھ دیاگیاہے،جبکہ عاشورہ کے جلوس کی نگرانی ہیلی کاپٹر سے کی جائے گی۔

مزید خبریں :